خضدار حملے میں فورسز کے 2 اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

136

گریشہ میں کچھ مقامی افراد چند ذاتی عارضی مراعات کیلئے پاکستانی فوج کے ہمراہ ہیں انہیں آخری وارننگ دیتے ہیں کہ بلوچ نسل کشی میں ملوث قابض فوج کا ساتھ نہ دیں – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل بروز ہفتہ ہمارے سرمچاروں نے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں گونی کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر دو اطراف سے راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ گریشہ میں کچھ مقامی افراد چند ذاتی عارضی مراعات کیلئے پاکستانی فوج کے ہمراہ ہیں اور آزادی پسندوں کی مخبری، ہمارے ہمدردوں کو فوج کے ہاتھوں اغوا کرنے جیسی گھناؤنی حرکات میں ملوث ہیں ان کی شناخت اور پہچان ہوچکی ہے لہٰذا انہیں اس بیان کے ذریعے آخری وارننگ دیتے ہیں کہ بلوچ نسل کشی میں ملوث قابض فوج کا ساتھ نہ دیں بصورت دیگر ان کے ساتھ بھی قابض فوج جیسا سلوک کیا جائے گا۔ وہ اپنی جان و مال کے نقصان خود ہونگے۔