خاران میں پانی کی قلت کے خلاف خواتین کا احتجاج

279

خواتین نے پبلک ہیلتھ کے دفتر کے سامنے روڈ بلاک کرکے مظاہرہ کیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں پانی کی شدید قلت کے باعث خواتین کا احتجاج ۔

تفصیلات کے مطابق خاران ڈبل روڈ پر بپلک ہیلتھ کے گیٹ کے سامنے ﭘﺎﻧﯽ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ خواتین و بچوں نے ﺍﺣﺘﺠﺎجاََ روڈ بلاک کردیا۔

 عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خاران میں  خواتین و بچوں ﮐا ﺍﺣﺘﺠﺎﺝ  ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﮐﮯ ﻧﻌﺮﮮ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﻨﮧ ﭘﺮ ﻃﻤﺎﻧﭽﮧ ﺳﮯ ﮐﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺎﻥ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﮩﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺁﻧﮑھ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻧﺪﮬﺎ ﺑنے ﮨﻮئے ہیں، ووٹ سے پہلے بتائی ہوئی باتیں شاید ایم پی اے کو اب یاد نہیں کہ  ﺧﺎﺭﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻣﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﻨﯿﮟ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺭﻭﮈ ﭘﺮ ﺁﮐﺮ ﺍﺣﺘﺠﺎﺝ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ  اعلیٰ حکام جلد از جلز پانی کے ﻣﺴئلے کو ﺣﻞ ﮐﺮﯾﮟ بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا ۔ _