خاران سے لاپتہ شخص بازیاب

245

اسلم شوہاز گذشتہ کئی سالوں سے جبری طور پر لاپتہ تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خاران کے مطابق خاران سے گذشتہ کئی سالوں سے جبری طور پر لاپتہ شخص بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اگست 2015 سے لاپتہ اسلم شوہاز آج ضلع نوشکی سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔ اسلم شوہاز ولد گوہر خان کو فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے خاران میں ان کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا تھا جو آج بازیاب ہوگئے۔

واضح رہے بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تسلسل کیساتھ احتجاج جاری ہے جبکہ سماجی اور سیاسی حلقے لاپتہ افراد کی بازیابی کو خوش آئند عمل کرار دے رہے ہیں لیکن ساتھ ہی ان کا موقف ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور بازیاب ہونیوالے افراد کی تعداد بہت کم ہے۔