حیدر آباد: گھر سے 7 افراد کی لاشیں برآمد

169

حیدرآباد میں ایک گھر سے میاں بیوی ان کے بیٹے اور 4 بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر حیدر آباد میں گوٹھ شاہ نواز جونیجو میں ایک گھر سے میاں بیوی ان کے بیٹے اور چار بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد کے نواحی گاؤں گوٹھ شاہ نواز جونیجو میں ایک گھر سے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشیں میاں بیوی،ان کے بیٹے اور 4 بیٹیوں کی ہیں جو 2 روز پرانی ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاشوں میں ماں، باپ، بیٹا اور 4 بچیاں شامل ہیں جن کی شناخت اسکول ٹیچر اشرف، ان کی اہلیہ شہناز، بیٹا جواد اور 4 بیٹیاں علیزہ، نشاء، لاریب اور فائزہ کے نام سے ہوئی ہیں جب کہ واقعے کی تفتیش ابھی جاری ہے اور معلوم کیا جارہا ہے کہ ہلاکت کی کیا وجہ ہے، آیا یہ ہلاکتیں جنریٹر کی گیس سے ہوئی ہیں یا کوئی اور واقعہ ہے۔