حب سے لاپتہ نوجوان بازیاب

248

وی بی ایم پی کیجانب سے مزید تین لاپتہ افراد کے کوائف جمع کرادیئے گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب کا رہائشی لاپتہ نوجوان تین مہینے بعد بازیاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق تین ماہ جبری طور پر لاپتہ کیئے جانے کے بعد حب کا رہائشی جمعہ خان بڑیچ اپنے گھر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فورسز کے ہاتھوں خواتین کی جبری گمشدگی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

دریں اثنا وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے 23 اپریل 2018 کو صالح محمد گوٹھ کراچی سے لاپتہ کیئے گئے صدام حسین ولد محمد اسماعیل سکنہ تربت، 20 اکتوبر 2018 کو نوشکی سے لاپتہ کیئے گئے ضیاءالحق ولد میر امام بخش اور 9 دسمبر 2018 کو نوشکی سے لاپتہ کیئے گئے محمد ایوب ولد عبداللہ مینگل کو بازیاب کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔

وی بی ایم پی کے مطابق مذکورہ افراد کے حوالے سے کوائف مکمل کرکے تفصیلات صوبائی حکومت کے پاس جمع کردیئے گئے ہیں۔