حب سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص بازیاب

107

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے خاندانی زرائع کے حوالے لاپتہ شخص کی بازیابی کی تصدیق کردی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ایک سال چار ماہ قبل فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا سرفراز عرف پپو مینگل سکنہ ساکران بند مراد خان حب بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سرفراز کے خاندان والوں کو ان کی بازیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز نے لواحقین نے ان کے لاپتہ ہونے کی تفصیل تنظیم کے پاس جمع کی تھی جس کے ان کی کوائف صوبائی حکومت کو فراہم کردی گئی تھی ۔