تربت: فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

184

تربت کے رہائشی نوجوان کو ایک ہفتہ قبل فورسز نے حراست میں لیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت کا رہائشی نوجوان فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے رہائشی نوجوان شکور ولد بابو سکنہ نودز کو 3 مارچ کے روز تربت جاتے ہوئے راستے میں ایف سی اہلکاروں گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق شکور احمد پولیس اہلکار ہے جو اپنے ٹریننگ کے غرض سے پولیس ٹریننگ سینٹر جارہا تھا کہ راستے میں فورسز کے اہلکاروں نے انہیں حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہے۔