تربت سے چار لاپتہ افراد بازیاب

80

چاروں افراد کو فورسز نے چھاپہ مار کر گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ تربت کے مطابق آج تربت سے چار لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

جنوری 2019 کی 31 تاریخ کو کیچ کے علاقے گورکوب مشکئی سے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے  قمبر ولد یوسف ، سولو ولد بابو،ملا رشید ولد ولد کمالان اور منیر احمد ولد ولی محمد آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

خاندانی زرائع نے بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کی تصدیق کردی ۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی کئی سالوں سے لاپتہ متعدد نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

دوسری جانب وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصراللہ بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی ان کے تنظیم کی بہتر اور موثر حکمت عملی و پالیسیوں کے سبب ممکن ہورہا ہے ۔