تربت سے مزید 4 لاپتہ افراد بازیاب

199

گذشتہ روز مجموعی طور پر کیچ کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے آٹھ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت سے مزید چار لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

بازیاب ہونے والوں میں گورکوب گودر کے رہائشی دو سگے بھائی حاصل ولد موسی اور واہگ ولد موسی جبکہ 28 نومبر 2018 کو جمک سے لاپتہ ہونے والا یونس ولد الہی داد اور فقیر بخش ولد چار شمبے بھی بازیاب ہوگئے ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے درجنوں افراد حالیہ چند ہفتوں میں بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے خواتین و بچوں سمیت وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ گذشتہ کئی عرصے سے جاری ہے ۔