تربت حملے میں فورسز کے 9 اہلکار ہلاک کیئے – بی آر اے

237

دو گاڈیاں بھی مکمل تباہ جبکہ ایک کو جزوی نقصان پہنچا – سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ کیچ کے علاقے دشت میں آپریشن کی غرض سے داخل ہونے والے فورسز کے ایک قافلے کو نوکیں راہ کے مقام پر بلوچ سرمچاروں نے گھیر کر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں فورسز کے نو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دو گاڈیاں بھی مکمل تباہ جبکہ ایک کو جزوی نقصان پہنچا۔

سرباز بلوچ نے مزید کہا ہے کہ بلوچ عام آبادیوں کی دفاع ہماری اولین ترجیع ہے بلوچ سرزمین کے ہر انچ کی دفاع کیلئے بلوچ سرباز سرباکفن ہے۔ بی آر اے کی کاروائیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔