عبدالواجد بلوچ کی بنیادی رکنیت مکمل طور پر ختم کی جاتی ہے – بی این ایم
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ بی این ایم جرمنی زون کے ممبر عبدالواجد کو چوبیس دسمبر کو تین مہینے کیلئے معطل کرکے اسے اپنی غلطیاں درست کرنے کا موقع دیا گیا تھا مگر وہ دی گئی مہلت میں اپنی اصلاح اور پارٹی دستور کی پابندی کرنے میں نا کام رہا اور بدستور انہی غلطیوں اور تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی کو دُہراتا رہا۔
لہٰذا جرمنی زون کے ممبر عبدالواجد بلوچ کی بنیادی رکنیت مکمل طور پر ختم کی جاتی ہے اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ان سے پارٹی امورمیں کسی قسم کا رابطہ نہ رکھیں یہ اعلامیہ آج سے لاگو ہوتا ہے ۔