بی ایل اے نے سبی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

166

سبی حملے میں پاکستانی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک کیئے – جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے علاقے سبی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بروز ہفتہ ہمارے سرمچاروں نے سبی میں لہڑی روڈ پر پاکستانی فوج کی گاڑی کو ٹیڑی چوکی کے قریب گھات لگاکر خودکار ہتھیاوں سے حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حملے میں گاڑی میں سوار قابض فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگی۔