بولان : ٹرک الٹنے سے 3 افراد جانبحق

130

حادثہ تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب زمیندار ہوٹل کے مقام پر کوئٹہ سے سندھ جانے والا ٹرک الٹنے سے تین افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوا ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق لاشوں اور زخمی کو مچھ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ہسپتال زرائع کے مطابق زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئے روز ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں جس کی بنیادی وجوہات میں خستہ حال اور تنگ سڑکوں کے علاوہ ڈرائیوروں کی لاپراہی بھی شامل ہے ۔