بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

254
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان
وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں قلات، مستونگ، نوشکی، پشین، خانوزئی، ژوب، زیارت اور قلعہ سیف اللہ سمیت دیگرعلاقوں میں پیر کو بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو وقفے وقفے سے جاری رہی۔ بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

 

وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، قلات میں درجہ حرارت 4، نصیر آباد میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ، ژوب اور سبی میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، ژوب، گوادر سمیت بیشتر اضلاع میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔