بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے – محمکہ موسمیات

157

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران بلوچستان کے کئی شہروں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات،نصیرآباد،مکران،رخشان ڈویژن میں وقفے وقفےسے بارش ہورہی ہے۔

ادھر  شمالی بلوچستان میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ بارش اور برفباری کاسلسلہ3روزتک جاری رہنےکا امکان ہے۔

کوئٹہ شہر میں اتوار کو بارش ہوتےہی کئی علاقوں میں بجلی اور گیس غائب ہوگئی جس سے شہریوں کو خراب موسم میں دشواری کا سامنا ہے۔