بلوچستان : مشکے سے فورسز کے ہاتھوں 5 افراد لاپتہ

291
File Photo

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ کرنے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے سے فورسز نے دوران آپریشن پانچ افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

مقامی لوگوں کے مطابق مشکے کے علاقے  میسکی سے گذشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران خواتین و بچوں کو چھوڑ کر تمام مردوں کو گرفتار کرکے قریبی کیمپ منتقل کردیا۔

کئی گھنٹوں کی قید اور تفتیش کے بعد پانچ افراد کے علاوہ باقی تمام لوگوں کو رہا کردیا گیا۔

جن پانچ افراد کو تاحال رہا نہیں گیا ان میں ایوب ولد لال محمد  سکنہ بُنڈکی، مجید سکنہ منگلی، سراج ولد کریم بخش سکنہ میسکی،  واحد بخش شامل ہیں جبکہ ایک لاپتہ شخص کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں مختلف علاقوں میں فورسز کے چھاپوں اور آپریشنز میں تیزی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ہے ۔

دوسری جانب کوئٹہ پریس پریس کلب کے سامنے خواتین و بچوں کا لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔