بلوچستان: فورسز کے ہاتھوں لاپتہ 3 افراد بازیاب

134

کوئٹہ سے 6 سال سے لاپتہ دو افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار اور کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے 3 افراد بازیاب ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل خضدار سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے خضدار وہیر کا رہائشی شخص آج بازیاب ہوگیا –

بازیاب ہونے والے شخص کی شناخت سلیم ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے اس سے قبل پنجگو سے 14 نومبر 2017 کو لاپتہ ہونے والے شخص وہاب ولد نواز علی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے-

دریں اثناء کوئٹہ سے 6 سال سے لاپتہ دو افراد علی احمد اور علی حسن بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے افراد کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہم ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان افراد کے بازیابی میں کردار ادا کرکے ان کے لواحقین کی خوشیاں واپس لے آئے ہیں جبکہ تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان افراد کے کیسز تنظیم نے صوبائی حکومت کے پاس جمع کرائی تھی۔