بلوچستان: فورسز کے ہاتھوں دو لاپتہ بلوچ منظر عام پر آگئے

187

مستونگ اور گوادر سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ دو افراد منظر عام پر آگئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ اور اور گوادر سے گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے دو نوجوان آج منظر عام پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ سے دو سال قبل فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے چار نوجوانوں میں سے ایک نوجوان مشتاقِ ولد ٹکری سیف اللہ آج رہا ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

مشتاق احمد سال 2016 کو اپنے دیگر چار دوستوں کے ہمراہ فٹبال گراؤنڈ سے لاپتہ کردیئے گئے تھے، تاہم مشتاق کے ساتھ لاپتہ ہونے والے باقی دو افراد پہلے بازیاب ہوچکے ہیں انکے ہمراہ لاپتہ شعیب سرپرہ تاحال بازیاب نا ہوسکا ہے –

دریں اثناء گوادر سے اطلاعات ہیں کہ سال 2017 کو گوادر کے علاقے مونڈی سے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے مند کے رہاشی مزدک ولد عصاء آج منظرعام پر آگئے ہیں۔