بلوچستان: سبی میں فورسز قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ

203

حملے کے بعد فورسز نے قریبی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ سبی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سبی کے علاقے اختر آباد کے قریب تمبولی کے مقام پر کوئٹہ جانے والی شاہراہ پر فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا ۔

حملے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ۔ تاہم ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہ ہو سکی ۔

حملے کے بعد فورسز نے قریبی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

دوسری جانب سرکاری حکام کی جانب  سے اس حملے کی تصدیق تاحال نہ ہوسکی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز پر ہونے والے حملوں کو سرکاری حکام میڈیا میں دینے گریز کرتے ہیں، تاہم مختلف مسلح گروپوں کی جانب سے آئے روز فورسز پر حملوں کی ویڈیو میڈیا میں جاری ہوتے رہتے ہیں ۔

سبی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ۔