بلوچستان : دکی میں یوفون ٹاور و مشینری مسلح افراد کے ہاتھوں تباہ

143

کچھ عرصہ قبل بھی اس ٹاور کو مسلح افراد نے نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا ۔

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر دکی کے  بنی کوٹ کے علاقے کلی گنڈیری میں مسلح افراد نے یوفون ٹاور اور مشینری پر فائرنگ کرکے اسے ناکارہ بنا دیا دیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ  نے کہا کہ ٹاور پر فائرنگ کے بعد علاقے میں سگنل بند ہوگئے ہیں، اور ساتھ ہی مسلح افراد مشکوک تھیلا چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

اے سی نے خدشہ ظاہر کیا کہ مشکوک تھیلے میں بم ہوسکتا ہے اس لئے  بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی اس ٹاور کو نشانہ بنایا گیا تھا۔