بلوچستان بار کونسل کا عدالتوں سے بائیکاٹ

455

بائیکاٹ کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا گیا ہے۔

بلوچستان بار کونسل کی کال پر بائیکاٹ کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔

بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق بائیکاٹ لورالائی بار کے رکن صادق علی زئی کے خلاف لورالائی میں پولیس کی جانب سے بلاجواز مقدمہ درج کیئے جانے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وکلاء کے بائیکاٹ کےباعث سائلین کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔