آواران: فورسز کیمپ پر حملہ

200

فورسز کیمپ کو آواران کے علاقے جھاؤ میں نشانہ بنایا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز کیمپ کو مسلح افراد نے حملہ کرکے نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات کے آخری پہر میں نامعلوم افراد نے جھاؤ کے علاقے کوہڈو میں آرمی کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت یکے بعد دیگرے چار دھماکے ہوئے اور کوہڈو آرمی کیمپ کے اندر دھواں اُٹھتے دیکھا گیا جبکہ دھماکوں کے بعد دیر تک فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ آرمی کیمپ کوہڈو اسکول کو قبضے میں لیکر پاکستانی فوج نے اپنی کیمپ میں تبدیل کیا ہے۔