آواران آرمی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – گہرام بلوچ
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ
منگل کے روز سرمچاروں نے دوپہر کے وقت ضلع آواران کے علاقے پیراندر میں پنڈوک آرمی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کے دو ہلکاروں کو ہلاک و دو کو زخمی کیا۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔