افغانستان : ہلمند میں دو بم دھماکے ، گورنر سمیت متعدد اعلی عہدیدار زخمی

240

ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے گورنر ہاوس میں اس قبل بھی ایک بم دھماکے میں معروف افغان  رہنما جبار قہرمان جانبحق ہوگئے تھے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے گورنر ہاوس میں ” بزگروں”  کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے ۔

دھماکوں میں  ہلمند صوبے کا گورنر جنرل یاسین سمیت متعدد اعلی سرکاری عہدیدار زخمی ہوئیں ہیں ۔

دھماکے میں  صوبائی اقتصادی وزیر محمد خان نصرت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے ۔

دھماکے میں صوبائی اقتصادی وزیر محمد خان نصرت جانبحق

دیگر زخمیوں میں ڈپٹی گورنر سمیت صوبائی شوری کے سربراہ عطاءاللہ افغان ،سرحدی فورس کے کماندان ظاہر گل مقبل ،اطلاعات کے وزیر حمید اللہ اور سابق صوبائی شوری کے سربراہ عباد اللہ علیزئی  شامل ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل نے ہلمند کے سیکیورٹی حکام سے دھماکے نوعیت کے بارے جب معلوم کی تو انہوں نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد کو کجھور کی پیٹی میں چھپا کر لایا گیا تھا ۔

حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید کچھ تحقیقات کے بعد ہی کہا جاسکتا ہے ۔