افغانستان : پرتشدد واقعات میں 33 افراد ہلاک

127

غزنی میں جنگی طیاروں نے ایک ویگن کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 افراد مارے گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع اندڑ میں جنگی طیاروں نے ایک ویگن کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 افراد موقع پر مارے گئے ۔

تاہم مارے گئے افراد کے متعلق تاحال معلوم نہ ہوسکا کہ وہ عام شہری تھے یا کہ ان کا تعلق طالبان شدت پسندوں سے تاحال تھا ۔

دوسری جانب افغانستان ہی کے صوبے بادغیس کے ضلع مرغاب میں طالبان شدت پسندوں نے افغان آرمی کے تین چوکیوں پر بیک وقت مختلف اطراف سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 آرمی اہلکار مارے گئے جبکہ چار زخمی ہوئیں ۔

مقامی زرائع کے حوالے سے دی بلوچستان پوسٹ نمائندے نے کہا کہ 28 اہلکاروں کو طالبان نے زندہ گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔

دوسری جانب طالبان شدت پسندوں نے بادغیس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے غزنی میں فضائی حملے کو امریکہ کی کارستانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے میں ایک خاتون  و دو بچوں سمیت 18 افراد مارے گئے ۔

  افغانستان کی سرکاری حکام نے اس حوالے  سے کوئی بیان تاحال جاری نہیں کیا ہے ۔

غزنی حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص بات چیت کرتے ہوئے کہتا ہےکہ بمباری میں چند ایک لوگوں کی اعضاء پیدا ہوئیں ہیں باقی کوئی بھی اس حملے میں نہیں بچا ۔

یاد رہے کہ افغانستان میں اکثر اوقات طالبان کے خلاف ہونے والے فضائی بمباری میں عام شہری مارے جاتے ہیں ۔