افغانستان : قندوز میں امریکی فورسز کے چھاپے میں بچوں سمیت 14 افراد جانبحق

234

قندوز میں اس سے قبل بھی افغان فضائیہ نے دستار بندی کی ایک تقریب پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد مارے گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں امریکی فورسز نے چھاپہ مار کر خواتین و بچوں سمیت افراد کو قتل کردیا ۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز افغانستان میں دو امریکی فوجی طالبان کے خلاف ایک آپریشن میں مارے تاہم امریکی حکام نے ہلاک اہلکاروں اور ہلاکت کے نام و مقام کو ظاہر نہیں کیا ۔

دوسری جانب زرائع کے مطابق امریکی فوجی قندوز ہی میں گذشتہ  روز طالبان کے خلاف ایک آپریشن میں مارے گئے ۔

امریکی فورسز نے اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں خواتین و بچے بھی جانبحق ہوگئے ۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل افغان فضائیہ نے قندوز میں مدرسے میں دستار بندی کی ایک تقریب پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد مارے گئے ۔

مدرسے پر بمباری کے بعد افغان حکام نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے طالبان کے اجلاس پر بمباری کی ہے لیکن طالبان نے افغان حکام کے موقف کو رد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ مدرسے بچوں کو نشانہ بنایا گیا ۔