افغانستان : طالبان کے حملے میں معروف صحافی شدید زخمی

115

طالبان نے اب تک اپنے مخالف درجنوں صحافیوں کو انتہائی بے دردی سے قتل کردیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں ہونے والے ایک مقناطیسی بم دھماکے میں معروف صحافی شدید زخمی ہوئیں ۔

نثار احمد احمدی سباوون ٹیلی وژن سے وابستہ ہے اور ان کا شمار افغانستان کےمعروف صحافیوں میں ہوتا ہے ۔

دوسری جانب ہلمند صوبے کے گورنر جنرل محمد یایسن خان نے نثار احمد احمدی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اظہار بیان پہ حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔