افغانستان: امریکی طیاروں کی افغان آرمی کے کیمپ پر بمباری ،7 اہلکار جانبحق

135

افغانستان میں اکثر اوقات طالبان کے شبے میں امریکی جنگی طیاروں نے افغان پولیس و آرمی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے صوبے اورزگان کے دارالحکومت ترینکوٹ میں افغان آرمی کے ایک کیمپ پر  امریکی جنگی طیاروں نے بمباری کی ۔

 بمباری سے افغان آرمی کے سات اہلکار جانبحق جبکہ 9 زخمی ہوئیں ۔

دوسری جانب جنوبی صوبے کندھار میں ائیر پورٹ کے نزدیک کلی علیزئی میں نیٹو فورسز نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جانبحق جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔

نمائندہ ٹی بی پی نے زرائع کے حوالے سے بتایا نیٹو فورسز نے سوزوکی گاڑی پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب وہ فوجی گاڑیوں کے کانوائے کے قریب سے گزرنے کی کوشش کررہا تھا ۔