اسلام آباد : دو لاپتہ احمدی ڈاکٹروں کی لاشیں برآمد

172

لاپتہ ہونے والے دو ڈاکٹروں کو قتل کرکے لاش ڈیم میں پھینک دیا گیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ویب ڈیسک رپورٹ  کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے پانچ روز قبل لاپتہ ہونے والے دو احمدی ڈاکٹروں کو قتل کردیا گیا ۔

اغوا کئے  گئے دو احمدی ڈاکٹرز ڈاکٹر افتخار احمد اور ڈاکٹر عزیز احمد طاہر کو قتل کر کے نعشیں فتح جنگ کے قریب سمال ڈیم میں پھینک دی گئی ہے ۔

پولیس نے لاشوں کو  تحویل  میں لیکر مزید کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں احمدی فرقے سے تعلق رکھنے والے متعدد اہم۔شخصیات کو قتل کردیا گیا ہے ۔