حواس باختہ فوج نے منگلی اور گرد و نواح میں چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد کو اغوا کرکے فوجی کیمپ منتقل کردیا ہے – گہرام بلوچ
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ کل 22 مارچ بروز جمعہ آواران کنیرہ کے علاقے بوڑی کی ندی میں قابض پاکستانی فوج نے سرمچاروں کا راستہ روک کر انہیں گھیرنے کی کوشش کی۔
اس پر دو بدو جھڑپیں شروع ہوئیں جس میں سرمچاروں نے بہادری اور بہترین گوریلہ حکمت عملی سے قابض فوج کو پسپا کردیا۔ جھڑپ میں قابض فوج کے سات اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جن کی مدد کیلئے آواران کیمپ اور مشکے کے منگلی کیمپ سے ایمبولینس اور فوجی امداد جائے وقوعہ پر پہنچائے گئیں۔
ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد حسب معمول حواس باختہ فوج نے منگلی اور گرد و نواح میں چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد کو اغوا کرکے فوجی کیمپ منتقل کردیا ہے جبکہ رات بھی چھاپے جاری رہے اور مزید کئی افراد کو پاکستانی فوج نے اغوا کیا ہے۔ یہ پاکستانی فوج کا وطیرہ ہے کہ وہ سرمچاروں سے شکست کھا کر نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیتی ہے۔