آواران : مسلح افراد کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ

208

مقامی انتظامیہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں گذشتہ رات گئے دیر مسلح افراد نے پیر مسجد لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔

لیویز زرائع کے مطابق مسلح افراد کے حملے کے بعد آدھے گھنٹے تک فائرنگ جاری رہا ۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آواران حسین جان بلوچ ،لیویز کیو آر ایف اور بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہ پہنچ گئے ۔

لیویز زرائع کے مطابق آدھے گھنٹے تک جاری فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

تاہم حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی مسلح گروپ نے اب تک حملے کی ذمہ داری  قبول کی ہے ۔