آواران اور کیچ میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

184

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا ہے کہ 8 مارچ کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں سہرودی کے مقام پر پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ یہ چوکی روڈ پر قائم ہے جس کے پیچھے گورکوپ کا فوجی کیمپ واقع ہے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے کل ہی ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں ملا گزی کے مقام پر قائم فوجی چیک پوسٹ پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔