پنجگور : بونستان میں پانی کی قلت سے اہل علاقہ پریشان

526

پنجگور کے علاقے بونستان چونگی بازار کے رہائشیوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چونگی بازار بونستان گذشتہ تین ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 1992 سے اہل علاقہ کمیونٹی واٹرسپلائی سے اپنی مدد آپ کے تحت تمام اخراجات خود برداشت کرکے چلارہے تھے مگر گذشتہ ماہ یہ واٹر سپلائی کی واٹر پمپ اور سمرسیبل جل گئے ۔

انہوں نے کہا کہ بور کو ٹھیک ہی کررہے تھے کہ اچانک یہ بور ویل اندر سے مہندم ہوکر واٹرپمپ سمیت ختم ہوگیا چونکہ یہ کمیونٹی کےلئے بہت بڑا مسئلہ ہے کہ علاقے کے زیادہ تر لوگ غریب اور دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں انکی گنجائش سے باہر ہے اور اب پوری آبادی اس وقت کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں

اہلیان چونگی بازار بونستان نے اپنے مشترکہ بیان میں حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب گرمیوں کا موسم آنے والا ہے اور ساتھ ہی رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آنے کو ہے اس لئے اس بنیادی مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے

۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ یہاں لوکل بور لگانے کاخرچہ کم سے کم آتا ہے لہذا ہمیں فلحال ایک لوکل بور لگانے کا بندوبست کیا جائے ۔