بلوچستان: تفتان سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں بلوچ صحافی گرفتار

645

دو دن سے صحافی کی گرفتاری پر پورے ضلع کے صحافتی حلقوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ تفتان کی رپورٹ کے مطابق علاقے کے سرگرم و نوجوان صحافی نعمت اللہ بلوچ کو دو دن قبل پاکستانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ۔

یاد رہے کہ نعمت اللہ بلوچ نے اکثر اوقات علاقے میں فورسز اور خفیہ اداروں کی بھتہ خوری اور عوام کے ساتھ ان کے غیر انسانی سلوک پر آواز بلند کی جس کے پاداش میں اسے گرفتار کر لیا گیا اور زرائع کے حوالے نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ نے بتایا کہ ان پر دوران گرفتاری شدید تشدد بھی گئی ۔

دوسری جانب نعمت اللہ بلوچ کی گرفتاری پر پورے ضلع چاغی کی صحافتی حلقوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ صحافیوں کو فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جن میں سے بعض کی مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوئیں ۔