گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے پر کام کرنے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا – بی ایل ایف

163

گوادر کے ایسٹ بے ایکپریس وے کو کرش سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے گوادر جانے والی ڈمپروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پانچ فروری کی شام آٹھ بجے سرمچاروں نے تربت میں ماشااللہ ہوٹل کے قریب گوادر جانے والی دو ڈمپر گاڑیوں پر حملہ کرکے ان کے ٹائر برسٹ کئے۔ یہ گاڑیاں گوادر کے ایسٹ بے ایکپریس وے کو کرش سپلائی کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک وارننگ ہے اور ہم گاڑی مالکان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ نام نہاد ترقی کے نام پر پاکستان کا ساتھ دینا چھوڑ دیں بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔ اس ایکسپریس وے کی وجہ سے گوادر کے مقامی لوگ اور ماہی گیروں کیلئے سمندر میں داخلہ بند ہوگیا ہے اور وہ نان شبینہ کا محتاج ہیں۔ ایسی صورت میں کسی کو نام نہاد ترقیاتی کاموں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ڈرائیوروں کو تنبہہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ جو ان کے لیے آخری وارننگ ہے ،ان منصوبوں میں شامل ٹرانسپورٹ ،مالکان اور ڈرائیور بھی نشانے پر ہونگے۔ نام نہاد سامراجی منصوبوں میں معاون کار اور قابض فورسز کے لیے مخبری کرنے والوں کو بھی نشان عبرت بنایا جائے گا۔