گلالئی سمیت پی ٹی ایم کے تمام کارکنان کو رہا کیا جائے – وومن ڈیموکریٹک فرنٹ

274

پی ٹی ایم کے تمام کارکنوں کو فورا رہا کیا جائے۔ آئین کے رو سے پرامن مظاہرہ کرنا ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے – وومن ڈیموکریٹک فرنٹ

وومن ڈیموکریٹک فرنٹ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں پشتون تحفظ موومنٹ اور وومن ڈیموکریٹک فرنٹ کے رہنما گلالئی اسماعیل سمیت دیگر کارکنان کے گرفتاری حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وومن ڈیموکریٹ فرنٹ پی ٹی ایم کے پر امن کارکنوں کے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اسے شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کے خلاف ورزی سمجھتی یے۔ پاکستان کا آئین اپنے شہریوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کی گارنٹی دیتی یے۔

وومن ڈیموکریٹک فرنٹ کی متحرک کارکن گلالئی اسماعیل کو بھی پولیس نے زیر حراست لیا ہیں اور وومن ڈیموکریٹک فرنٹ کے کسی بھی ممبر کا تا حال گلالئی سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ ہم مطالبہ کرتے ہے کہ پی ٹی ایم کے تمام کارکنوں کو فوراً رہا کیا جائے۔ آئین کے رو سے پرامن مظاہرہ کرنا ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے اور جمہوریت میں کسی کو بھی اسکے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا اور اس پر قدغن لگانا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے گلالئی اسماعیل کو کل بروز منگل پی ٹی ایم کے دیگر کارکنان کے ہمراہ اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لورالائی میں پولیس کے ہاتھوں ارمان لونی کے قتل کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔