کیچ میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

174

بلیدہ زعمران کے مختلف علاقوں میں دو دنوں سے فوجی آپریشن جاری ہے جس میں جنگی ہیلی کاپٹرز اور سینکڑوں زمینی فوج حصہ لے رہے ہیں – گہرام بلوچ

 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بلیدہ اور آواران فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ
جمعہ کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ میں بلیدہ کے علاقے میناز میں پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ فوجی قافلے میں مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے بھی شامل تھے۔ حملے میں نصف درجن سے زائد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلیدہ زعمران کے مختلف علاقوں میں دو دنوں سے فوجی آپریشن جاری ہے جس میں جنگی ہیلی کاپٹرز اور سینکڑوں زمینی فوج حصہ لے رہے ہیں۔ آج بھی حملے کے بعد اور اس سے پہلے کئی مقامات پر جنگی ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے۔ بسد، کلبر، دشتک اور وکائی کی طرف سے زمینی فوج زعمران کے پہاڑی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ کل شام ساڑھے آٹھ بجے سرمچاروں نے آواران میں پیراندر گزی فوجی چوکی پر راکٹ اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں قابض فوج کو جانی نقصان ہوا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔