کیچ میں فوجی آپریشن، خاتون تشدد کے بعد بازیاب

195

عالم اقوام اور میڈیا نے پاکستان مظالم کو کھلی چھوٹ دیا ہوا ہے-بی این ایم

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، گرفتار خاتون کو تشدد کے بعد رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق زامران میں فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے آپریشن کے دوران گرفتاریوں کے بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فدا ولد عبدالکریم اور اس کے بہن کو فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا اور بعد میں خاتون کو تشدد کے بعد رہا کردیا گیا جبکہ بھائی تاحال لاپتہ ہے –

بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ اقوام عالم پاکستان کو بلکل کھلی چھوٹ دے چکی جہاں وہ آئے روز آپریشن کرکے لوگوں کو لاپتہ کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زامران آپریشن کے دوران خاتون مہرجان بنت عبدالکریم کو اس کے بھائی سمیت فورسز نے گرفتار کرلیا تھا اور تشدد سے خاتون کی ایک ہاتھ بھی ٹوٹ چکی ہے-
 

یاد رہے فدا ولد عبدالکریم منحرف سرمچار ہے جس نے کچھ عرصہ قبل ہی فورسز کے سامنے سرنڈر کرچکا تھا۔

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے آپریشن کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع کیچ کے علاقوں بلیدہ، ابدوئی سمیت گرد و نواح کے دیگر علاقوں میں بدترین آپریشن کی جارہی ہے۔ پروم اور بلیدہ سے ساٹھ سے زائد ٹرک ابدوئی پہخچ چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ 6 افراد کو دوران آپریشن فورسز نے اغوا کیا ہے