کیچ حملے میں فورسز کے 3 اہلکار ہلاک کیئے – یو بی اے

145

 سیکورٹی فورسز کے چوکی پر سنائیپر اور خودکارھتیاروں سے حملہ کیا – مرید بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج شام کے وقت بلوچ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہوشاپ تل کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے چوکی پر سنائیپر اور خودکارھتیاروں سے حملہ کیا، حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوئے۔

مرید بلوچ کا کہنا تھا کہ حملے کی زمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے اس طرح کی حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔