کوئٹہ: گیس کے سبب دم گھٹنے سے دو بھائی جانبحق

102

سردیوں کے موسم میں کوئٹہ میں گیس کے سبب دم گھٹنے سے متعدد افراد جان سے دھو بیٹھتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق ہزارہ ٹاون میں واقع دکان میں گیس بھرنے سے دو افراد جانبحق ہوگئے ۔

جانبحق ہونے والے دونوں  نوجوان آپس میں بھائی ہیں اور ان کی شناخت اٹھارہ سالہ عزت اللہ ہزارہ اور انیس سالہ رحمت اللہ ہزارہ کے نام سے ہوئی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق انھوں نے دونوں لاشوں کو بولان میڈیکل کالج منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کی گئی ۔

واضح رہے کہ سردیوں کے موسم میں کوئٹہ میں گیس کے سبب دم گھٹنے سے متعدد افراد جان سے دھو بیٹھتے ہیں اور اس کی بعض اوقات  وجوہات لاپرواہی بھی بن جاتا ہے ،اس کے علاوہ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی اموات کا سبب بن رہا ہے ۔