کوئٹہ: گھر میں گیس بھر جانے سے 4 افراد جانبحق

76

پشتون آباد میں گیس لیکج کے باعث بچوں سمیت 4 افراد جانبحق ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پشتون آباد میں گھر میں گیس لیکج کے باعث گھر میں موجود 4 افراد جانبحق ہوگئے –

واقعے میں ایک خاتون اور بچی بے ہوش ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق شام سے گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوتی ہے اور رات کو 12 بمشکل آجاتی ہے، جس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں سردی شروع ہوتے ہی گیس کی بندش بھی شروع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دوسری جانب صارفین کی جانب سے احتیاطی تدابیر نہیں اپنائے جاتے ہیں جس کے باعث متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔