کوئٹہ: گاڑی پر فائرنگ، خاتون جانبحق، 3 افراد زخمی

92

مسلح افراد کے فائرنگ سے خاتون جانبحق، ایک اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی میں سوار افراد پر فائرنگ سےخاتون جانبحق ہوگئئ جبکہ ساتھی خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے-

فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کچہری کے سامنے پیش آیا، جانبحق خاتون کی شناخت فریال جبکہ زخمیوں کی شناخت فوزیہ جمیل اور جبار کی ناموں سے ہوئی ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائے جارہی ہے-