کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے داخلی رستے پر پولیس کا گاڑی پر فائرنگ گاڑی میں موجود دو افراد میں سے ایک جانبحق جبکے دوسرا زخمی ہوگیا –
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں پولیس نے ایرانی تیل کوئٹہ لے جانے والے گاڑی کو چیک پوسٹ پر روکنے کی کوشش کی نا روکنے پر فائرنگ سے ڈرائیور جانبحق ہوگیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں دوسرا شخص زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے-
واقعے میں جانبحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت شربت خان کے نام سے ہوئی ہے –
ذرائع کے مطابق ایران سے کوئٹہ لائے جانے والے ڈیزل کی پولیس چوکی پر ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے تاہم ٹیکس سے بچنے کے لئے جانبحق ہونے والے ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی اور فائرنگ میں مارا گیا –
تاہم پولیس کے جانب سے واقعے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔