کوئٹہ: نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بم حملہ

117
دستی بم حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی – پولیس
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نیچاری روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق سموار کی رات گئے نامعلوم افراد نے حاجی جلال الدین نامی شخص کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے کے اہلکار موقعے پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی۔