کوئٹہ: نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بم حملہ 

458

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حاجی غیبی روڈ پر ایک مکان پر نامعلوم افراد دو دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جن میں سے ایک دستی بم پھٹ گیا جبکہ دوسرا پھٹ نہ سکا۔

پولیس کے مطابق دستی بم پھٹے سے کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی ہے جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔