کوئٹہ : لاپتہ شخص 2 سال بعد بازیاب

131

خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا نوجوان گزشتہ روز بازیاب ہوگیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان  کے دارالحکومت کوئٹہ سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ نوجوان 2 سال 6 مہینے بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل کے رہائشی خان زمان ولد محمد یوسف نیچاری کو 2016 میں خفیہ اداروں نے لاپتہ کردیا تھا جو آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے خان زمان نیچاری کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے حکومتی اداروں سے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔