ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک

228
دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص مسوری بگٹی کے چیف کے زمینوں کی دیکھ بال کرتا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے سنگم پر واقعے نواحی علاقے کاچڑ میں بارودی سرنگ دھماکے کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ لیویز حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے زد میں ایک شخص آیا جنہیں علاقے میں طبعی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر بلوچستان سے متصل پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت لیہو خان بگٹی کے نام سے ہوئی ہے جو بگٹی قبیلے کے چیف حاجی خان محمد مسوری بگٹی کی زمینوں کی دیکھ بال کرتا تھا۔ واقعے کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں پہنچ کرملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔