ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، بچہ شدید زخمی

105

دھماکے کے نتیجے میں بچے کی ٹانگیں کٹ گئی۔

دی بلوچسستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر دس سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں بچے کی دونوں ٹانگیں کٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق بارودی مواد نامعلوم افراد کی جانب سے گھر کے قریب بچائی گئی تھی تاہم انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے جبکہ بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے ڈیرہ بگٹی پیر کوہ کے علاقے حیدری نالہ میں گذشتہ مہینے بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد محمد رحیم ولد یار محمد، علی نواز ولد دوست محمد شدید زخمی ہو گئے تھے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع  قلات کے نواحی علاقے کُنبی میں گذشتہ ہفتے بارودی سرنگ کے دھماکے میں نجیب اللہ ولد شیر محمد سکنہ کُنبی شدید زخمی ہوا ہے۔

واضح رہے ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگ کے دھماکوں کے واقعات کی خبریں تواتر سے موصول ہوتی رہی ہے جن میں اب تک کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔