ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملہ ،متعدد اہلکار ہلاک

319

مسلح افراد نے پولیس کو ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل پروآ میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ معمول کے گشت پر تھے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار اور دو راہ گیروں کو ہلاک کردیا ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی اور انہوں نے پولیس کی ٹیم پر اس وقت حملہ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھے ۔

مسلح افراد کے حملے میں دو راہ گیر بھی نشانہ بنے  جن کے نام یاسین اور حمید بتائے جاتے ہیں

مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے  اہلکاروں میں ایس ایچ او طاہر خان ،ڈی ایف سی میر باز ، کانسٹیبل آصف نواز ،سرفراز اور ڈرائیور جاوید شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ 2019 کے ابتدائی دو ماہ میں  ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل پروآ میں اب تک 10 کے قریب پولیس مسلح افراد کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں ۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پہ در پہ حملوں کے بعد پولیس کو اعلی حکام کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی کہ سڑک کنارے گاڑی نہ چلائیں اور نہ گاڑی روکیں اور ساتھ ہی دوران گشت تمام اہلکار ہیلمٹ کا استعمال کریں اور اپنے بندوق لوڈ رکھیں ۔