چاغی : پینے کے صاف پانی کی شدید قلت

229
File Photo

تحصیل چاغی میں پینے کے صاف  پانی کے بعد ٹینکر مافیا نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق تحصیل چاغی میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے سبب اہل علاقہ ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہے جس کی وجہ سے فی ٹینکی 16سو سے17سوروپےپرخریدنےپرمجبور ہیں ۔

اہل علاقہ نے کہا کہ یہاں کے عوامی نمائندگی کے دعویداروں نے کبھی بھی سنجیدگی سے عوامی مسائل کی حل کےلئے کوشش نہیں کی جس کے سبب یہاں کی عوام مختلف مسائل سے دوچار ہیں ۔

عوامی حلقوں نے کہا نے عوامی نمائندگی کے دعویدار الیکشن کے وقت گھر گھر جاکر لوگوں کی منت سماجت کرتے ہیں لیکن انتخابات میں جب کامیابی ملتی ہے تو بعد میں عوام کو طفل تسلیاں ہی دیتے ہیں ۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ تحصیل چاغی میں پانی کی قلت کے خاتمے کےلئے ہنگامی بنیادوں پہ اقدامات کئے جائیں بصورت شدید احتجاج کیا جائے گا ۔